آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ۔5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیااس کے بعد دنیا بھر میں بھارتی اقدامات کیخلاف آواز بلند ہوئی۔ مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہےمسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی سرمایہ کاری کے نام پر 4 ہزار ہندوؤں کو کشمیر میں زمین دے دی ۔مودی مقبوضہ کشمیر میں بھی ہندو وزیر اعلی لانا چاہتا ہے ۔صدر ریاست نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر انور رضا ،سیکرٹری خلیل احمد راجہ سمیت تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر صدر کے مشیر سردار امتیاز خان ،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ،پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ بھی موجود تھے ۔صدر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کیخلاف لندن برسلز اور دیگر مقامات پر مظاہرے کیےبرطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے کشمیر پر مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے عوام اور میڈیا کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہی بھارت میں حجاب کا معاملہ سب کے سامنے ہےبھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہےہمیں بھارتی اقدامات کیخلاف عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کیا۔انہوں نے کہا کہ میری دعوت پر آزاد کشمیر کے تمام قائدین کل جماعتی کانفرنس میں آئے میں نے پہلے مرحلے میں تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے رہنماؤں کو بلایاکل جماعتی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی قربانیوں کے باعث زندہ ہےاووسیز کشمیری اور پاکستانی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں آئندہ دنوں میں اوورسیز کی کشمیر کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسلز، اسلام آباد اور مظفرآباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنسیں بلائیں گے24 فروری کو کشمیر کیلئے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے24 فروری بےکو ریلی کا آغاز نیشنل پریس کلب سے ہو گا جس میں تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آ باد نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کا ہر رکن کشمیر ریلی کی کوریج کو یقینی بنائے گا کیونکہ یہ قومی کاز ہے ۔اس موقع پر پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ ،نومنتخب صدر انور رضا اور سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر ریاست کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا