کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے کہاہے کہ نیلم کی تعمیروترقی کیلئے ترقیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور نیلم ترقیاتی ادارہ سیاحوں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرے۔نیلم میں سیاحت کابے پنا ہ پوٹنشل موجود ہےتمام ادارے سیاحوں کیساتھ تعاون کرکےحکومت کی نیک نامی کاسبب بنیں۔ ان خیالات کااظہار کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے گزشتہ روز آٹھ مقام پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مظفرآباد طاہر محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ نیلم میں سیاحت کے فروغ اور اس کی تعمیروترقی کیلئے درکار وسائل کی وزیراعظم سے منظوری لیں گے۔ محکمہ جات کے آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعا ربنائیں۔جمعہ کے روز کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر نیلم کے مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے معائنہ کے حوالے سے ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس میں یونیورسٹی کیمپس، محکمہ تعلیم مردانہ / نسواں،محکمہ امور حیوانات، محکمہ حسابات، ضلع کونسل، ترقیاتی ادارہ نیلم، میونسپل کارپوریشن آٹھ مقام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال ، ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹ کے آفیسران سے حصول اراضی، مکانیت، خالی آسامیوں اور ضروری سٹاف، آن ڈیوٹی ملازمین کی تفصیل سمیت دیگر مسائل پرتفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے نیلم سے تنخواہ لینے والے ملازمین جو کسی دوسری جگہ کام کررہ ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجازاحمد کو ڈائریکٹر نیلم کیمپس اورمہتمم پبلک ہیلتھ کیساتھ ملکراراضی تنازعہ کویکسو کرکے اندر 7 ایام رپورٹ کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کیلئے مختص اراضی کی سائٹ سلیکشن پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تعمیر ہونیوالے تعلیمی اداروں کے حوالے سے حل طلب مسائل کو جلد یکسو کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جائزہ اجلاس میں آفیسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعطم کی ہدایت پر نیلم کے مسائل کے حل کیلئے تمام محکمہ جات دلچسپی لے رہے ہیں ضلعی آفیسران باہمی تعاون کیساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مظفرآباد نے کہاکہ محکمہ جات کے سربراہان اپنی ذمہ داریاں کونبھاتے ہوئے باہمی روابط کو بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ نیلم کی ترقی کیلئے اپنے اہداف مقرر کرکے ان کو جانفشانی کیساتھ حاصل کیاجائے۔جدید دنیا میں ترقی کرنے کیلئے باخبر رہنا ضروری ہے۔ اور ریاست کی ترقی کیلئے محنت اور جانفشانی کیساتھ بغیر وقت ضائع کئے جدید تقاضوں کے مطابق عوامی خدمت کواپنا شعار بنائیں۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہاکہ ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس کامقصد محکمہ جات کی استعدادکار کو بڑھانے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا تھاجس میں ہم کافی حدتک کامیاب ہوئے ہیں۔