ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی زیر صدارت ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے پروگرام منیجر ڈی آر او پونچھ امجد صدیقی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ راولاکوٹ سدھنوتی میں میں تعمیر نوح 448 منصوبہ جات جن کے ورک آڈر ہوئے تھے ان میں سے 260 منصوبے مکمل کر کے متعلقہ محکمہ جات کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جبکہ 185 منصوبہ جات پر کام جاری ہے جو کہ گزشتہ ایک سال سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں جبکہ تقریباً 63 مختلف منصوبہ جات کا ورک آڈر تاحال جاری نہ ہو سکا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی نے کہاکہ محکمہ جات ترقیاتی منصوبہ جات کے پی سی ون بروقت مرتب کر کے ارسال کریں، ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اورکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔