نیلم ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد کی ہدایت پرنائب تحصیلدارجورا خواجہ فاروق احمد نے فوڈ اتھارٹی نیلم کے ہمراہ یوین کونسل اشکوٹ کے بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اشکوٹ، فلاکاں اور میرپورہ کے بازار وں میں زائد المیعاد اشیاء خو رد و نوش کو تلف کر دیا۔ دوکانداروں کو اشیاء خور دو نوش کے معیار اور صفائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نائب تحصیلدار جورا خواجہ فاروق احمد کی نگرانی میں اشیاء خوردو نوش کی چیکنگ کے دوران اشکوٹ، فلاکاں اور میرپورہ کے بازار وں میں زائد المیعاد اشیاء خو رد و نوش جن میں بیکری آئٹمز،کولڈ ڈرنکس اور مصالحہ جات شامل ہیں کو موقع پر تلف کیا۔ دوکانداروں کو معیاری اشیاء اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ خلاف ورزی کی صورت میں دوکان کو سیل کر دیا جائے گا اور سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔