وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 17مارچ کو آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کریں ریلی کا آغاز مرکزی ایوان صحافت سے ہو گا جو برھان وانی شہید چوک میں اختتام پذیر ہو گی کشمیر ریلی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہ اسلام آباد میں کامیاب یکجہتی کشمیر ریلی کے بعد آج مظفرآباد میں عظیم الشان کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ریلی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں عوام الناس کشمیر ریلی میں سیاسی پارٹیوں سے بالا تر ہو کر شرکت کریں ریلی کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی طرف مبذول کروانا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
٭٭٭٭