طلباء وطالبات کی شعبہ صحافت کے عملی میدان میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کریں گے۔
پچاس سے زائد طلبا و طالبات ہلال احمر پاکستان میں بطور کمیونکیشن رضا کار رجسٹرڈ۔
یونیورسٹی آف آزاکشمیرمیڈیا سٹڈیز کے طلباء وطالبات کو انٹرن شپس کے مواقع فراہم کریں گے۔(ترجمان ہلال احمرپاکستان آزادکشمیر)
ہلال احمر پاکستان کی انسانیت کے لئے خدمات لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔ (کوآرڈینیٹر جرنلزم اینڈ میڈیا سٹڈیز ڈاکٹر جاوید احمد)
مظفرآباد:۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاکشمیرسٹیٹ برانچ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف آزاجموں وکشمیر میں ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا انعقاد یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے شعبہ کشمیر سٹڈیز میں کیا گیا۔ منعقدہ سیشن میں شعبہ صحافت و میڈیا سٹڈیز کے 60سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد طلباء وطالبات کو ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک کے بارے میں آگاہ کرنا اور انسانیت کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے شرکاء سیشن کو ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک کی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیااور ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک کے کمپپوننٹ کے علاوہ تحریک کے سات بنیادی اصولوں (انسانیت، لاتفریقی، غیر جانبداری، خودمختاری، رضاکارانہ خدمات، اتحاداور عالمگیریت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے شرکاء سیشن کو ہلال احمر پاکستان کے جاری پروگرامز اور دکھی انسانیت کے لئے کئے جانے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔
تقریب میں شعبہ جرنلزم و میڈیا سٹڈیز کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاوید احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیشن کے اہتمام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید احمد کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے ہلال احمر پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈکراس کی خدمات لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔ ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کے سات بنیادی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ انسانیت سب سے مقدم ہے اورجس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے شعبہ صحافت اور ہلال احمر پاکستان کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید فروغ دیا جائے گااور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف آزادجموں کشمیر کے طلباء وطالابت کے لئے میڈیا کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ٹریننگز کا اہتمام کیا جائے تاکہ طلباء وطالبات کی کیپسٹی بلڈنگ کی جاسکی۔
ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر سٹیٹ برانچ عدنان قریشی نے اس موقع پرشرکاء کو بتایا کہ شعبہ جرنلزم اور میڈیا سٹڈیز کے لئے کمیونیکیشن اور میڈیا کے حوالے سے مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہلال احمر پاکستان شعبہ صحافت کے طلباء وطالابت کی کیپسٹی بلڈنگ اور عملی میدان میں تربیت کے حوالے سے اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء وطالبات کو ہلال احمر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ طلبا ء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔بادی النظر میں جامعہ کشمیر کے شعبہ صحافت سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف آزادکشمیر اور ہلال احمر کے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم کو مضبوط بنایا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر جاوید احمد نے ہلال احمر پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ،اس موقع پرہلال احمر پاکستان آزادکشمیر کے فرسٹ ایڈ آفیسر طہماس درانی، رضا کار وں کے علاوہ شعبہ جرنلزم سے تعلق رکھنے والے لیکچرار بھی موجود تھے جن میں محترمہ سندس حمید، نوشین منہاس، صائمہ قدوس اور ہاشم علی نصرت شامل تھے۔