بھمبر(وائس آف کشمیر نیوز)بھمبر آزاد کشمیر میں 23 مارچ یوم اسلامی جمہوریہ پاکستان بھرپورملی جوش و جذبے سے منایا گیا،پاکستانی،کشمیری ترانوں کے ساتھ سالمیت پاکستان،استحکام پاکستان تحریک آزادی کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاکی گئی.اے سی ہیڈکوارٹر محمد عیص بیگ نے ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفرازکے ہمراہ پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،مرکزی تقریب میں ضلعی افسران،سکاؤٹس،طلباء،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اے سی ہیڈ کوارٹر اور ایس ایس پی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج تجدید عہد وفاکا دن ہے،پاکستان کی سالمیت،استحکام کا دن ہے ہم کشمیری قوم ہر محاذ پر پاکستان،مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ میں جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا،اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے والدین اور اساتذہ آنے والی نسلوں کو بتائیں تاریخ سے آگاہ کریں،سب شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں. 1940ءمیں برصغیر کے مسلمانوں نے قراردار پیش کی،تہذیبی،سیاسی،سماجی،مذہبی حوالے سے الگ وطن بنانے کا عزم کیا،قائداعظم علامہ اقبال کی قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا،لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی نتیجہ ہے
،آج پاکستان ایٹمی طاقت ملک ہے،مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں,بین الااقوامی, ریاستی،پاکستانی راہنماؤں سے کہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں،مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں،
مقبوضہ کشمیر کی آزادی ضروری ہے۔لاکھوں قربانیوں کے بعد جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔آج ہم استحکام پاکستان کی دعا کرتے ہیں۔لیکن ساتھ مظلوم کشمیریوں کی مدد کی بھی اپیل کرتے ہیں۔23 مارچ کے حوالہ سے مرکزی تقریب میں افسر مال سردار مشتاق,ڈی ایس پی مرزا مقصوداحمد,ایس ڈی او چوہدری فاروق زبیر,ڈی ای اوز محمد فاروق,شفیق اصغر,اے ڈی وقاص نصر,ایس ڈی او چوہدری تنویر۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار,پرنسپل پائلٹ سکول,ریسکیو اے ڈی راجہ شوکت,نائب تحصیلدارلطیف مغل,مالک انقلابی,چیف آفسر جافظ عقیل,ایس ایچ او چوہدری مہریان,ٹریفک ودیگر اداروں سے نمائندگان نے شرکت کی