ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں۔

اس کے علاوہ بھی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اعلان کرچکے ہیں کہ 27 مارچ کو جلسے میں ٹرمپ کارڈ کا اعلان کیا جائے گا