ریڈزون میں داخلے اور باہر نکلنے کیلئے نادرا چوک، ایکسپریس چوک پر ٹریفک میں رکاوٹ کھڑی کردی گئیں ہیں۔
راولپنڈی، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ریسکیو 1122،صحت کی سہولیات فراہم کرنے والےادارے اور سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔