اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو مخاطب کرکے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میرے وزرا کو لالچ دے کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں اور مجھے فخر ہے ہم فلاحی ریاست کے راستے پر چل نکلے ہیں، حکومت جائے یا جان کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے کے لیے غیرملکی فنڈنگ ہو رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ’امر بالمعروف‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک نظریے کے تحت وجود میں آیا، اور وہ نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے، مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ تم دین کو سیاست کے لیے کیوں استعمال کرتے ہو، 25 سال قبل جماعت کی بنیاد اسی نظریے پر ڈالی کہ ملک اسلامی فلاحی ریاست بنے۔https://googleads.g.doubleclick.net/pagead/ads?gdpr=0&us_privacy=1—&client=ca-pub-5536405955357136&output=html&h=250&adk=3594943285&adf=191891903&pi=t.aa~a.2462215292~i.5~rp.4&w=331&fwrn=7&fwrnh=100&lmt=1648397809&num_ads=1&rafmt=1&armr=3&sem=mc&pwprc=1708710533&psa=1&ad_type=text_image&format=331×250&url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2302640%2F1%2F&fwr=0&pra=3&rh=275&rw=330&rpe=1&resp_fmts=3&sfro=1&wgl=1&fa=27&adsid=ChAI8JaAkgYQurDy0Z7pralMEjwAuHanhDuXoGQWlUlcSGNOonVZB_B7OYZQYkQ5T6qQesoqWrYtwbY7YoNt8TstsxGFw4xNhEN7p-8Yc_o&uach=WyJBbmRyb2lkIiwiMTAuMC4wIiwiIiwiSW5maW5peCBYNjg4QiIsIjk5LjAuNDg0NC43MyIsW10sbnVsbCxudWxsLCIiLFtbIiBOb3QgQTtCcmFuZCIsIjk5LjAuMC4wIl0sWyJDaHJvbWl1bSIsIjk5LjAuNDg0NC43MyJdLFsiR29vZ2xlIENocm9tZSIsIjk5LjAuNDg0NC43MyJdXSxmYWxzZV0.&dt=1648397959932&bpp=22&bdt=7440&idt=23&shv=r20220323&mjsv=m202203210101&ptt=9&saldr=aa&abxe=1&cookie=ID%3D9010111dece1993a-22fb3ddde5d10067%3AT%3D1634395070%3ART%3D1648397953%3AS%3DALNI_MbAQxYyWuw01wBOt82d1wHl_1Vk4w&prev_fmts=0x0&nras=2&correlator=5303402985166&frm=20&pv=1&ga_vid=13614429.1634395071&ga_sid=1648397953&ga_hid=57400499&ga_fc=1&u_tz=300&u_his=5&u_h=820&u_w=360&u_ah=820&u_aw=360&u_cd=24&u_sd=2&dmc=4&adx=14&ady=1582&biw=360&bih=680&scr_x=0&scr_y=0&eid=44759875%2C44759926%2C44759837%2C31065655%2C21067496&oid=2&pvsid=1358288102294198&pem=443&tmod=1832325818&uas=0&nvt=1&ref=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2302640%2F1%2F&eae=0&fc=1408&brdim=0%2C0%2C0%2C0%2C360%2C0%2C360%2C680%2C360%2C680&vis=1&rsz=%7C%7Cs%7C&abl=NS&cms=2&fu=128&bc=31&jar=2022-03-27-16&ifi=7&uci=a!7&btvi=1&fsb=1&xpc=Lu5paOPxIT&p=https%3A//www.express.pk&dtd=48443
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹیکس جمع ہوتا جائے گا وہ سارا پیسہ قوم کی مجموعی ترقی کے لیے استعمال ہوگا، جب تک نظریے پر کھڑے نہیں ہوں گے قوم نہیں ہجوم ہوگا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی۔
’تین چوہے 30 سال سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘
وزیر اعظم عمران خان نے کہ میں اپوزیشن رہنماؤں کو اس لیے این آر او نہیں دیتا کیونکہ ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہے گی، غریب اس لیے غریب ہوتا ہے کیونکہ بڑے چور قانون کی گرفت سے نکل جاتے ہیں اور یہ تین چوہے اکٹھے ہوئے ہیں 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آف شور اکاؤنٹس موجود ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سابق صدر جنرل مشرف کی طرح عمران خان بھی پیچھے ہٹ جائے اور این آر او دے دیں، پہلے دن سے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔