سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر ویڈیو بیان .کشمیریوں کو نا پنجایتی نظام چاہیے نا دفعہ 370 کی بحالی ان کا مطالبہ ہے کشمیریوں کو اپنی شناخت اور پوری ریاست کی وحدت چاہیے تمام مذاہب کے ماننے والے کشمیریوں کامطالبہ ہے مودی کی آمد سے قبل 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تاکہ وادی میں خوف و ہراس پھیلایا جاسکے ہندوستان نے وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے حکومت پاکستان پچھلے 4 سال کی معذرت خوانہ پالیسی کو ترک کرے اس پالیسی سے بہت دوریاں بڑھ گئیں ہیں ان کو ختم کیا جاے بلاول بھٹو زرداری وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں جب تک تک بھی کشمیری زندہ ہے آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے