صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے آزاد کشمیر کے دورے اور میرے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارت بے جا واویلہ کر رہا ہے حالانکہ اب کشمیریوں کی تحریک کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اسی طرح مجھے گزشتہ دنوں او آئی سی کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ میں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خطاب کیا تھا جس میں پچاس سے زائدممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی یہ سب مسئلہ کشمیر پر اہم پیشرفت ہے۔ بھارت کی بے چینی کو میں سمجھتا ہوں چونکہ اب ہم نے مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور بالخصوص 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد اُ س نے وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دو روز قبل بھی پلوامہ میں تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور اب کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور مودی کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو اپنے جبر و استبداد سے دبا نہیں سکتا اور مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو کر رہے گا۔
نیوز2-
لندن ( )24 اپریل2022ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے خلاف لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے آزادکشمیر کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے، مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے حمید لون، انٹرنیشنل کشمیر فورم کے صدر بیرسٹر کرامت، انٹرنیشنل کشمیر فورم گریٹر لندن کے صدر چوہدری دلپذیر، چوہدر ی شاکر لوٹن، چوہدری اشتیاق لہڑی، چوہدری شہزاد برمنگھم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے منظم ہو جائیں۔ ہم مودی کے دورہ سرینگر کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی سرکار اب کشمیریوں کے جذبہ حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے زیادہ دیر دبا نہیں سکتی۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے انشاء اللہ جلد آزاد ہو گا دنیا اب مسئلہ کشمیر کو سمجھنا شروع ہو گئی ہے۔ امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے دورہ آزادکشمیر اور میرے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھارت بے چینی اوراضطراب کا شکار ہے میں نے رواں مہینے میں سعودی عرب میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس سے قبل میں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خطاب کیا تھا جس سے مسئلہ کشمیر کو بڑی تقویت حاصل ہوئی۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ جلد آزاد ہو کر رہے گا۔
٭٭٭٭