ڈاکٹر عثمان چاچڑنئے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر تعینات

ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر تعینات کر دیا گیا۔ قبل ازیں انہیں محکمہ داخلہ سندھ کا سربراہ مقرر کیا گیاتھا ۔بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ انہوں نے اس عہدے پر ایک سال کا عرصہ مکمل کیا۔2021 میں انہیں تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن کیا گیا۔دورسن سروس وہ ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری کے علاؤہ وزیراعلی سندھ اور وزیراعظم پاکستان کی معائنہ کمشن ٹیم کے ممبر بھی رہے۔ڈاکٹر عثمان چاچڑ کا تعلق سندھ سے ہے۔وہ سینئر پبلک سیکٹر منیجمنٹ پروفیشنل ہیں جو نچلی سطح پر کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی کی اعلی سطحوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہے۔ لائن آپریشنز کو اسٹریم کرنے کے عمل اور طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرنا، تبدیلی کا انتظام، تنظیمی رویے میں تبدیلی اور آپریشنز مینجمنٹ فوکس کے اہم شعبے کے وہ ماہرریے۔وہ ایم بی بی ایس (ڈاکٹر) اوربزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) اور (ایل ایل بی) میں ڈگریوں کے حامل ہیں۔