)
وزیرخوراک،فوڈ اتھارٹی،معدنی وسائل چوہدری علی شان سونی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے انتخابی حلقہ سماہنی کیلئے میگا منصوبہ کیلئے ہوم ورک مکمل ہو چکا حلقہ کیلئے نیا تعلیمی اور صحت پیکج لانچ کر رہے ہیں سماہنی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مکمل فعال کرنے ، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر ،سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر ،جنڈالہ پیر گلی کارپٹ روڈ ،ٹرانسفارمر مرمتی ورکشاپ، لنک شاہرات اور دیگر منصوبہ جات جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے بجٹ کے بعد وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس حلقہ سماہنی کا باضابطہ دورہ کریں گے حلقہ کی سنئیر قیادت و کارکنان کی مشاورت کے ساتھ تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات کو مکمل کرینگے جو وعدے الیکشن میں کیے تھے ان کو پورا کرنے کا وقت آن پہنچا اپنے تمام چاہنے والوں کا مشکور ہوں جن کی لازوال محبت میرے لیے قیمتی اثاثہ ہےان خیالات کا اظہار وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی نے کالچھ گاہی میں سینئر مدرس عبدالقیوم کی محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر تکلف ظہرانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب آمد پر اہلیان کالچھ حاجی فضل کریم ،حاجی فضل حسین ،صوفی عبدالستار، باؤ نادر حسین ،آفتاب عالم ،بشارت رضا ،حاجی مقصود ،حاجی ایوب اعزار قیوم ،مہتاب عالم ،حولدار محمد نذیر ،فہیم قیوم ،کلیم اللہ ،طالب حسین ،محمد اکرم ،طلعت محمود، اللہ دتہ، علی حمزہ، جہانگیر عالم اور دیگر نے وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کا گل پاشی ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پر جوش استقبال کیا اور وزیر حکومت علی شان سونی کو وزیر خوراک و فوڈ اتھارٹی معدنی وسائل کی وزرات ملنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ننھے بچوں اور بچیوں نے وزیر حکومت علی شان سونی کا تقریب آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا منعقدہ تقریب سے مخاطب ہو کر وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی نے موضع کالچھ کے رہائشی سینئر مدرس عبدلقیوم کو محکمہ تعلیم میں بہترین خدمات سرانجام دینے اور باوقار ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر مختلف وفود نے وزیر حکومت سے ملاقاتیں کی اور مختلف بنیادی مسائل سے آگاہ کیا وزیر حکومت نے موضع کالچھ کی مختلف لنک سڑکات کی تعمیر اور دیگر عوامی مفاد کے کاموں کا اعلان کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسران محمد شفیق اصغر ،محمد فاروق، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حبیب الرحمان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالسلام، عامر منظور ایڈووکیٹ، صدر معلمین، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور اہل علاقہ نے شرکت کی اور سینئر مدرس عبدالقیوم کو محکمہ تعلیم میں 42 سالہ شاندار تعلیمی خدمات پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا