کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے فاشسٹ اقدام سے برصغیر کا امن داؤ پہ لگ چکا ہے اب بھارت تحریک آزادی کے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں من پسند سزائیں دلوا رہا ہے جس کی حالیہ مثال یاسین ملک ہے یاسین ملک کو صرف اور صرف آزادی کے لیے آواز بلند کرنے پہ سزا سنائی گئی ہے یاسین ملک کی دس سالہ بچی رضیہ سلطانہ کو پچھلے آٹھ برس سے اپنے والد سے ملنے نہیں دیا گیا بھارت تمام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے رہنماؤں کی جبری نظر بندی اور جیل بندی کی پر زور مذمت کرتے ہیں اب ہمیں احتجاج اور جلوسوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گےحریت رہنما سید علی گیلانی ،برہان وانی جیسے نڈر لیڈر کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں کشمیری پچھلے پچھتر سالوں سے بھارتی بربریت اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں بھارت نے 9 لاکھ قابض افواج سے کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے جہاں چادر و چار دیواری محفوظ نہیں کشمیری ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال کی جاتی ہیں اب بھارت متنازعہ علاقہ کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا جس سے اس خطے میں مزید کشیدگی جنم لے گی،بھارت کی ایسی چالوں سے کشمیریوں کو خریدا نہیں جا سکتا