نیلم.فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم بازاروں میں اشیاء خردونوش کے معائنہ کیلئے سرگن پہنچ گئی۔غیر معیاری/ زائدالمعیاد اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران وافر مقدار میں مضرصحت اشیاء ضبط کی گئیں۔ فوڈ اتھارتی کی ٹیم نے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کابھی خصوصی طور پر معائنہ کیا۔سرگن کے بازاروں سے ناقص اشیاء خردونوش کی ضبطگی پردوکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دی ہے۔ بیکرز آئٹم کے علاوہ مشروبات،مصالحہ جات، دودھ، مٹھائیاں سمیت اشیاء ضروریہ غیر معیاری/ مضر صحت ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر خواجہ ممتاز احمد نے سرگن کے بازاروں میں چھاپے مار کر مضر صحت اشیاء ضبط کیں۔مضر صحت اشیاء رکھنے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کاعندیہ دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ضلع نیلم کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر کی ہدایت اور فوڈ انسپکٹر خواجہ ممتاز حسین کی نگرانی میں سرگن کے بازاروں لیسیاں، سرگن مرکز، سرگن نالہ کے جملہ بازاروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر مضرصحت اشیاء ضبط کرنے کے بعد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور مضر صحت اشیاء بھی تلف کی گئیں ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکانداروں کو آگاہ کیاہے کہ مضرصحت اشیاء رکھنے پر دکانیں سیل بھی ہوسکتیں ہیں۔