آزادکشمیر جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کے بعد محکمہ جنگلات,ریسکیو,محکمہ.مال و دیگر اداروں کی ٹیمز متحرک ہیں.اس حوالے سے اے سی سماہنی حافظ محمد علی نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی.وادی سماہنی کے سرسبز جنگلات وسیع آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے سے متاثرہیں. سوموار کی صبح تونین بلاک سیری ہل کے سرسبز جنگلات میں کسی ماحول دشمن عناصر نے آگ لگا دی آگ دیکھتے ہی دیکھتے جنگلات کے وسیع رقبہ پر پھیل گئی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکاران، محکمہ مال اور سول سوسائٹی کے نوجوان موقع پر پہنچ گئے شدید گرمی اور تیز ہوا میں آگ پر قابو پانا مشکل عمل تھا آگ کے باعث سماہنی, سیری ہل اور ڈب ویلی کے ملحقہ پہاڑی سلسلہ متاثرہوا ، وسیع آتشزدگی کے باعث جنگلی حیات، چرند پرند کے مسکن، چیڑھ، کھجور کے درختوں سمیت جنگل میں قدرتی پودا جات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گے آگ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی ہمراہ سٹاف موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کیلئے موقع پر نگرانی کی اور آگ لگانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا, آگ سیری ہل کے مقام سے پرائیویٹ رقبہ سے جنگل میں داخل ہوئی سماہنی کے صحافیوں نے بھی موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کیا اور نقصان کا جائزہ لیا آگ کے باعث جنگل میں لاکھوں کا نقصان ہوا آگ کے باعث موسم گرم اور ماحول سخت آلودگی سے دوچار رہا