وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی خصوصی ہداہت پر آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کا دورہ کیا، سے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ آمد پر صدر پریس کلب سردار سردار راشد نذیر سابق صدرورسردار عابد صدیق،ملک اعجاز قمر،مسعود گردیزی ،سردار عبدالرزاق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد محمود انور نے معزز مہمان گرامی کا استقبال کیا ڈی جی اطلاعات نے ایوان صحافت غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے دورے کے دوران مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آج وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی خصوصی ہدایت پر پونچھ راولاکوٹ کا دورہ کیا،ضلع پونچھ راولاکوٹ کے صحافیوں کے جملہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا صحافیوں کے کے جرنلسٹس کالونی کے قیام،کا عمل میں لایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پونچھ راولاکوٹ کے پریس کلبوں کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر بنانے، پونچھ ڈویژن کے اشتہارات کے لیے بجٹ میں الگ رقم مختص کروانے،صحافیوں کی سفری ضروریات اور کوریج کے لیے ہائی ایس وین کی فراہمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات پونچھ کے ڈویژنل آفس کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں۔ ڈسٹرکٹ پونچھ راولاکوٹ کی اپنی تاریخی حیثیت ہے یہاں کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر تحریک آزادی پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ صحافی حضرات مسلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور عالمی طاقتوں کو یہ باور کرایا کہ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہو جاتا اور جموں کشمیر کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق،آزادی نہیں دی دی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا پونچھ ڈویژن کے صحافیوں کا کردار مسلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ ناقابل فراموش رہا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے صحافیوں کے جملہ مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویثرن کے صحافیوں مطالبات جائز ہیں اور مطالبات کو حل کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے صحافیوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ اطلاعات اپنا کردار ادا کرے گا تاکہ صحافیوں کو رہائش کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ محکمہ اطلاعات پونچھ ڈویژن کے صحافیوں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید بہتر بنائے جائے گا تاکہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی میزانیہ کے اشتہارات کے حوالہ سے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے کر راولاکوٹ ڈویژن کو بھی دیگر ڈویژن کی طرح اشتہارات کی اجرائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ پونچھ ڈویژن کے صحافیوں کو کوریج کے لیے بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بھی محکمہ اطلاعات اقدامات اٹھائے گا تاکہ انہیں فیلڈ میں جا کر کوریج کرنے کے لیے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔