آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کا جامع مسجد عیدگاہ احاطہ (سابقہ ایگروٹیک کالج)، کے ایچ خورشید فٹبال سٹیڈیم، جناح ہائی اسکول پلیٹ، اپر اڈا تا جامع مسجد خواجہ چوک بازار والی تک کے جاریہ تعمیراتی عمل کا معائنہ کیا، اس موقع پر کھیل کے میدانوں کے تعمیراتی منصوبے کے متعلق بریفنگ کے بعد انھوں نے تعمیراتی منصوبہ کے معیار کو بہتر اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنیکی ہدایات جاری کیں، وزیر بلدیات نے گورنمنٹ جناح ہائی سکول کے گراونڈ کی بونڈری وال کی تعمیر اور گھاس لگانے کے علاوہ گراؤنڈ کے ملحقہ بوسیدہ عمارتوں کی فوری مسمارگی کی ہدایات بھی جاری کیں، خواجہ فاروق احمد نے کے ایچ خورشید سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس، کرسیاں اور جستی چھت نصب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے ہدایات جاری کیں کہ تمام جاریہ منصوبوں پر کام بارے روزانہ کی بنیاد پر وزرات لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا جائے اور درپیش مسائل بابت بھی بتایا جاے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں، بعد ازاں وزیر بلدیات نے شہر کے قدیمی بازار خواجہ بازار کا دورہ بھی کیا اور اپراڈا سے بازار والی مسجد تک نصب کی جانے والی ٹف ٹائلز کے کام کا معانیہ بھی کیا اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان، چیف پلاننگ آفیسر لوکل گورنمنٹ خواجہ مسعود احمد، چیف آفیسر بلدیہ جمیل افغانی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ خواجہ فاروق احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شہر اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ اہم نوعیت کے منصوبوں کو سبوتار کیا گیا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی ہم نے شہر کے زیرالتواء منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر مظفرآباد شہر کی تعمیروترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں جلد آزادکشمیر بھر کی طرح مظفرآباد میں بھی مزید عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے جاہیں گے۔ اس موقع پر عوامی وفد نے وزیر بلدیات سے بچوں کے لیے جناح ہائی سکول پلیٹ میں پارک، لائٹنگ کا مطالبہ کیا جس پر وزیر بلدیات نے عوامی وفد کو یقین دہانی کروائی کہ مذکورہ منصوبوں پر جلد ورکنگ شروع کردی جائیگی۔