راولاکوٹ آل آزادکشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا راولاکوٹ میں اہم مشاورتی اجلاس ،جس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے پیٹرول پمپ مالکان نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق راے سے ممتاز کاروباری شخصیت و گلف ایمپائرز کے وائس چیئرمین سردار شازیب شبیر کو آل آزادکشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا جبکہ سیکرٹری جنرل کے لیے احمد مصطفیٰ خان (مظفرآباد) سرپرست اعلیٰ محمد فاروق (باغ) سینئر نائب صدر چوہدری یونس (کوٹلی) نائب صدر طارق محمود قریشی، نائب صدر دوم حاجی عزیز (پلندری) اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل میجر (ر)قیوم( باغ ) کو منتخب کیا گیا علاوہ اس اہم مشاورتی اجلاس کے آخر میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ پیٹرولیم کمپنیاں اور اوگرا آزادکشمیر میں پیٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہیں ہم اپنے اوپر ہونے والی ان نا انصافیوں کو کسی صورت مزید نہیں ہونے دیں گے کیونکہ آزادکشمیر بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل نہایت ہی مشکل ترین عمل ہے ہم نے مشکل کی ہر گھڑی میں پیٹرولیم سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے لیکن اس کے برعکس ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کر کے اپنے تخفظات سے آگاہ کریں گے کیونکہ مہنگائی کے اس عالم میں ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ہم پہلے سے ہی بہت کم منافع پر سروسز فراہم کر رہیں ہیں موجودہ دور میں مہنگائ کے تناظر میں اس کو مزید جاری رکھنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اگر ہمارے مطالبات پھر بھی حل نہ کیے گئے تو ہم کوئ بھی راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے آل آزادکشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اس اہم اجلاس میں آزادکشمیر بھر سے پیٹرول پمپ مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آئندہ تنظیم کو آزادکشمیر بھر میں مزید فعال کرنے کی یقین دہانی کی گئ اس موقع پر نو منتخب صدر آل آزادکشمیر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سردار شازیب شبیر خان نے تمام ذمہ داران کو یقین دلایا کہ وہ اپنا ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے اور تنظیم کو انتہائی منظم اور مضبوط سطح پر لانے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں کو بروئے کار لانے اور پیٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اجلاس کے آخر میں سردار عظیم ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کے بلد درجات کے لیے بھی خصوصی دعاء کی گی۔