فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں ہم سب بے بس اور بہت زیادہ دکھی ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر صرف بدلہ لیا، انہوں نے سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا اور مہنگائی کرکے عوام سے بدلہ لیا۔

رانا ثنا للہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی، معاہدے پر شوکت ترین نے دستخط کیے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اس کے ذمہ دار ہوں گے، میں آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط دکھا سکتا ہوں، ہم نے اقتدار میں آکر مشکل فیصلوں سے ملک کو دیوالیہ ہونےسے بچالیا جبکہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی