مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز)چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی ،کوچ سعید اجمل نے وزیر حکومت خواجہ فاروق کے ہمراہ ٹرائلز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل کا اصل مقصد مواقعوں کو کشمیر کی سرزمین پر منتقل کرنا ہے ۔ہم یہاں جدید سہولیات پر مشتمل اکیڈمی بنانے جارہے ہیں ۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے کہا کہ ان ٹرائلز سے ہم پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے بچے سیلیکٹ کریں گے ۔ ٹرائلز سے یہاں کے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز مظفر آباد میں اکیڈمی کھولنے جارہی ہے ۔ ہم چاہ رہے ہیں کہ ان بچوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم مہیا کریں۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے زیر اہتمام آج مظفر آباد میں ٹرائلز جاری ہیں ۔نوجوان کرکٹرز کی بہت بڑی تعداد ٹرائلز کے لیے موجود ہے۔