چناری،چکوٹھی، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث ہٹیاں بالا نہ پہنچ سکےوزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے ہٹیاں بالا کے مقام پر دس روزہ جہلم ویلی ٹورازم فیسٹول کا افتتاح کر دیا رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ، فیسٹول آرگنائزر سید ذیشان حیدر ،کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن ، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا حسین کاظمی،ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی ،چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی ،ایس پی مرزا زاہد حسین سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی جن میں بچے ،بڑے،خواتین بھی شامل تھیں ٹورازم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے آزاد کشمیر پولیس بینڈ کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں کی دھن پیش کی گئی، سکاؤٹس کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ آزاد کشمیر ٹورازم پولیس کے دستے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔