مظفرآباد،حکومت آزادکشمیر نے ایڈھاک/کنٹریکٹ/عارضی ملازمین کو فارع کرنے کی سمری جاری کر دی،جون تک توسیع ختم ہونے کے بعد مزید توسیع نہ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا،عدالت العالیہ نے سکیل 1تا سکیل 15 تک ایڈھاک ملازمین کے فوری ٹیسٹ انٹرویو کرنے کا فیصلہ کر لیا،سینئر ملازمین کی توسیع والی فائلز واپس،تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات میں تعینات ایڈھاک/کنٹریکٹ /عارضی ملازمین کو فراغت نامے جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، جو محکمہ یکم جولائی سے ان ملازمین کو محکمہ یا ادارہ میں حاضر رکھے گا اس آفیسر کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ایڈھاک/کنٹریکٹ/عارضی ملازم یکم جولائی سے فارغ تصور ہو نگے،دوسری جانب حکومتی فیصلے کے خلاف عوامی سطح پر شدید بے چینی پیدا ہو چکی ہے اورسینکڑوں گھرانوں کے چولہے بیک جنبش قلم بجھانے پر ریاست گیراحتجاج کے لیے ملازمین سمیت دیگر سول سوسائٹی نے سر جوڑ لیے ہیں۔