مظفرآباد،آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے شعبہ امتحانات نے ایم اے سیاسیات حصہ اول و دوئم سالانہ 2021؁ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شرجیل سعید نے بدھ کے روز کیا۔تفصیلات کے مطابق ایم اے سیاسیات حصہ اول و دوئم سالانہ 2021ء امتحانات میں کل 2185امیدواران نے حصہ لیا جن میں سے 1068کامیاب قرار پائے ۔ کامیاب امیدواران کا مجموعی نتیجہ 49فیصدرہا۔تمام امیدواران کے پاس اور فیل رزلٹ کارڈز آمدہ ہفتہ میں ان کے دئیے گئے خط و کتابت کے ایڈریس پر ارسال کر دئیے جائیں گے ،یاد رہے کہ شعبہ امتحانات جامعہ کشمیر نے ایم اے فزیکل ایجوکیشن حصہ اول و دوئم سالانہ 2021؁ء اور ایم اے انگریزی حصہ اول و دوئم سالانہ 2021؁ء کے نتائج کے اعلان بھی گزشتہ ہفتے کردیا تھا۔