کوٹلی ،ایس ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے ڈسٹر کٹ کوٹلی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ،سب انسپکٹرز کو تبدیل کر دیا ،سفارش کرانے والے کھڈے لائن لگ گئے ،ایس ایس پی ریاض مغل نے تمام تر سیاسی پریشر ہونے کے باوجود رات گئے 16سے زاہد پولیس آفیسران کے تبادلے کرتے ہوئے تمام آفیسران کو جائے تعنیاتی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے ،ڈسٹرکٹ کوٹلی کی پولیس فورس کو عوام دوست فورس بن کر کام کرنا ہوگا ،ایمانداری سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازم کے لیے میرے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے ،منشیات فروش کسی بھی صورت میں رعایت کے مستحق نہیں ہیں تبادلہ جات ضروری تھے آئ جی اور ڈی آئی جی کی واضع ہدایات ہیں پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے۔ گز ایس ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے تھانہ کوٹلی ،کھوئیرٹہ ،چڑھوئی،نکیال،اور ناڑ کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے کوٹلی میں چوہدری شہزاد ،کھوئیرٹہ میں سردار سہیل یوسف ،نکیال سردار شہزاد ،چڑھوئی عمار ڈار،سہنسہ راجہ توقیر،ناڑ نوید سب انسپکٹر سمیت متعدد سب انسپکٹر تبدیل کر دیے ۔