مظفرآباد ، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد خطہ میں گڈ گورننس کا قیام ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گڈ گورننس کے نفاذ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں جس سے عام آدمی کے مسائل حل ہونگے اور ریاستی امور میں بہتری آئے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ وسائل مہیا کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے مسائل اسکی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور انداز میں تیاری کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کی طرح کلین سویپ کریں گے عوام وزیراعظم سیکرٹریٹ تک آسان رسائی کے لیے موبائل اپلیکیشن تیار کی جارہی ہے جس کے ذریعے عوام ہمہ وقت وزیر اعظم تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی تاریخ کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف پوری طرح تیار ہے