کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ20 سے23 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔اس دوران کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔جمعرات کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:سیالکوٹ (سٹی 48، ائیر پورٹ 03)، نارووال 37، گجرات 19، اسلام آباد(سید پور11، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 05، شمس آباد 02)، مری 06، منڈی بہاؤالدین01، بلوچستان: زیارت 23، پشین 16، مستونگ 06، کشمیر: مظفر آباد(سٹی 21، ائیر پورٹ 16)، کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان :بونجی 03، خیبر پختونخوا: کاکول 03اورسیدو شریف میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:چلاس، نوکنڈی 46 اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا