سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری گزشتہ 5گھنٹوں سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔