مظفراباد مشیر مذہبی امور،اوقاف و امور دینیہ حافظ حامد رضا کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ آج کے اس اہم اجلاس میں مطالبہ کرتا ہوں کہ امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال 22جمادی الثانی کو، امیرالمومنین سیدنا حضرت عمرفاروق ؓ کا یوم شہادت یکم محرم، امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت18ذی الحج، امیرالمومنین حضرت مولا علی کی یوم شہادت21رمضان المبارک، 28صفر امیرالمومنین سیدنا امام حسن کا یوم شہادت،10محرم سیدنا امام حسین ؓ وشہداء کربلا رضی اللہ تعالی عنھم کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور حکومت ان ایام کو منانے میں پوری سرپرستی کرے اور مجھے پوری امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اس قرارداد کی حمایت وتائید کریں گے یقینا ہمارا یہ عمل باعث اجروثواب اور ہمارے لئے ذریعہ نجات بنے گا۔ آج کا یہ اہم اجلاس 21ذی الحج1443 ہجری کے قیمتی لمحات میں انعقاد پذیر ہے۔چند دنوں کے بعد اسلامی سال یکم محرم سے شروع ہونے والا ہے۔ اسلام کی تاریخ روشن اور تابناک ہے۔ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اگر اسلام کی روشن تاریخ میں رہ کر زندگی کے شب وروز کو گزارہ جائے توہمارے لئے دین ودینا کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”بہترین زمانہ میرا ہے اورپھر جو اس کے ساتھ متصل ہے وہ زمانہ پھر اس کے ساتھ جو متصل ہے وہ زمانہ”۔ اسلام ہمیں صحابہ کرام واہلبیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنھم کے ساتھ محبت کا درس دیتا ہے۔ صحابہ واہلبیت کرام کا احترام سب کے لئے ضروری ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہو گا جو میرے اہلبیت وصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم سے محبت رکھتا ہو گا۔ نبی کریم ؓﷺ نے فرمایا میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی بھی اقتداء کرو گے ہدایت پاؤ گے۔میرے اہلبیت کشتی نوح ؐکی طرح ہیں جو اس میں سوار ہوگیا نجات پاگیا۔ حضور نبی کریم ﷺ کے تمام صحابہ عشق ومحبت کا پیکر تھے ۔بعد ازاں اجلاس میں مشیربرائے مذہبی امور،اوقاف و امور دینیہ حافظ حامد رضا،پارلیمانی سیکرٹری محمد مظہر سعیداور ممبر اسمبلی احمد رضا قادر ی کی جانب سے پیش کردہ ،مذکورہ بالا قراردادیں متفقہ طورپرایوان نے منظور کرلیں