راولاکوٹ وزیر اعظم کے آبائی حلقہ نمبر پانچ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران و تاجر رہنماوں کی گرفتاری پر دی جانیوالی کال پر راولاکوٹ تا مظفر آباد روڈ کو احتجاجا بند کرنے کی کوشش کے دوران پولیس او رمظاہرین کے درمیان چھڑپیں مظاہرین زخمی ، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال، پولیس کی جانب سے نہ صرف مظاہرین پر شیلنگ کی گئی بلکہ چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیاگیا اور گھروں پر آنسو گیس اور شیلنگ کی گئی جس کی وجہ سے خواتین ،بزرگوں ،بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شیل لگانے سے بیرون ملک سے آیا نوجوان زخمی ، متعدد مظاہرین کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر دیاگیا، اس موقع پر پاک گلی بازار میں مکمل شٹر ڈاون کیاگیا مظاہرین کا کہناہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایس پی طارق خان کی نگرانی میں مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی گئی ،گر اسیران کو رہا نہ کیاگیا تو احتجاج کے دائر ہ کار کو ضلع پونچھ تک بڑھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں انجمن تاجرا ن پاک گلی کے صدر اشتیاق جنت کیانی،لالہ نیاز کیانی، سعید شاہ کشمیری،، بالش اشتیاق، دانش خان و دیگر نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔