محکموں کی ملی بھگت سے میرپور میں بڑے پیمانے پر جعلی باشندہ ریاست سرٹیفکیٹس بنوانے کا انکشاف ،کئی نامور غیر ریاستیوں نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی باشندے بنوا لیے سجاد جرال نے ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کے لیے درخواست دے دی ۔مافیا میں کھلبلی مچ گئی کئی شرفا کے نقاب ہونے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق میرپور میں بڑے پیمانے پر جعلی باشندہ ریاست بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سجاد جرال نےڈپٹی کمشنر میرپور کو باقاعدہ درخواست دیکر تحقیقات اور بڑے پیمانے پر جعلی باشندہ ریاست کو کینسل کرنے اور اس میں ملوث کرداروں کو نے نقاب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کے احکامات صادر کر دئیے ہیں درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ضلع میرپور میں بے شمار غیر ریاستی افراد نے جعلی نقول و راشن کارڈز بنوا کر مقامی گواہوں کی ملی بھگت سے باشندے بنوا رکھے ہیں جو ضلع میرپور کے لوگوں کا استحصال ہے ماضی میں ان کے خلاف تحقیقات سرخ فیتے کی نظر ہو چکی ہیں یہ غیر ریاستی عناصر بڑے کاروباری مراکز اور پلازہ جات کے مالک ہیں اور متعدد سرکاری عہدے حاصل کر چکے میں درخواست میں متعدد نام بھی مینشن کر دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے بڑے شرفا بے نقاب ہونے کا امکان ہے درخواست کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے اور انھوں نے بچائو کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے اس معاملے کو جلد یکسو کرنے سمیت جعلسازوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔