مظفرآباد بجلی کے بلات پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کے خلاف کوٹلی میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ، شہید چوک میں شروع ہونے والے مظاہرے میں انجمن تاجراں ،ڈسٹر کٹ بار کوٹلی ،سول سوسائٹی نے شرکت کی مظاہرین نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ بلات پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ شہید چوک میں اسی معاملہ پر انسانی حقوق کی تنظیم کے صدر سید تبارک ایڈووکیٹ نے بھوک ہڑتال بھی کر رکھی ہے، اس موقع پرتحصیلدار کوٹلی چوہدری قیصر اسلم ،ایس ایچ او کوٹلی محمد شہزاد چوہدری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہید چوک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلیے ہائی الرٹ رہے ۔ تراڑکھل انجمن تاجران و ایکشن کیمٹی نےبجلی کے بوگس بلات ، زائد ٹیکسز اور بےجالوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج ، بجلی بلات جمع نہ کرانے کا اعلان کردیا ۔ عباسپور میں ظالمانہ ٹیکسز پر انجمن تاجران عباسپور نے شیلڑز بند کر کے بھرپور احتجاج کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ان غنڈہ ٹیکس کو ختم کیا جائے اور اس بات پر پورے عباسپور کے تاجروں نے یہ فیصلہ کیا کہ جب تک یہ ٹیکس ختم نہیں ہوں گے تب تک ہم بل جمع نہیں کروائیں گے ۔انجمن تاجران کے صدر فیاض نے کہا کہ جب تک یہ ٹیکس ختم نہیں ہوں تب تک ہم احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج کسی اور طرف بھی جا سکتا ہے