مظفرآبا د(وائس آف کشمیر نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیرجسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا ،سینئرممبر الیکشن کمیشن راجہ محمدفاروق نیاز اور ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور ایک ہی دن تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔ حکومتی مشاورت کے بعد لوکل کونسلز کے براہ راست انتخابات کے لیے چند روز میں باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔خواتین اور نوجوانوں کیلئے 12.5فیصد کوٹہ مختص ہےجس کے تحت ہر لوکل کونسل سے کم از کم 2نشستیں خواتین اور 2 یوتھ کیلئے مختص ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے جملہ ضروری انتظامات مکمل کر لئے۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ووٹر فہرستیں بھی نوٹیفائی ہو چکی ہیں جبکہ 15اگست تک حتمی پولنگ سکیم بھی جاری کر دی جائیگی۔الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل ووٹر فہرستوں میں اندرج درستگی کا اختیار رکھتا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق بارے جلد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990کے تحت لوکل کونسلز کےضلع کونسل ، یونین کونسل ، ٹاؤن کمیٹی ، میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن میں تشکیل کی گئی ہے۔ یونین کونسل کے ممبر کیلئے 5ہزار ، ٹاؤن کمیٹی کے ممبر کے لیے 8ہزارجبکہ میونسپل کمیٹی ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ممبر کیلئے 10ہزار زر ضمانت مقرر کی گئی ہے ۔ یونین کونسل کے امیدوار کے لیے الیکشن اخراجات کی حد1لاکھ جبکہ ٹائون کمیٹی ، میونسپل کمیٹی ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد3لاکھ مقرر کی گئی ہے ۔نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ممبران یونین کونسل کی تعداد2080،ممبران میونسپل کارپوریشن کی تعداد133، ممبران میونسپل کمیٹی کی تعداد77،ممبران ٹائون کمیٹی تعداد 53جبکہ ضلع کونسل کے ممبران کی تعداد280ہے جن پر الیکشن ہوگا۔حلقہ بندیوں کے مطابق کل وارڈز کی تعداد2343ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں بلدیاتی انتخابات2022کے انعقاد کے حوالہ سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ قانون کے مطابق پہلے مرحلہ پر یونین کونسلز ، ضلع کونسلز ، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کےممبران کا براہ راست انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ اس عمل کے ذریعے منتخب شدہ ممبران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگاجس کے مطابق وہ حلف اٹھائیں گے