لاہور:  پرویز الٰہی حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچ گئے اس موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب کا انٹری گیٹ مہمانوں کے لیے بندکردیا گیا۔

انٹری گیٹ بند ہونےکے باعث کئی سابق وزرا اور ارکان اسمبلی گورنر ہاؤس کے اندر نہ جاسکے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے، پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہونےکا امکان  ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔ عدالت عظمیٰ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔