اسلام آباد(ادریس احمد اعوان سے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لے لیا، چوہدری پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں رات دوبجکر دس منٹ پر ہوئی ،گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔صدرِ مملکت عارف علوی کے حکم پر خصوصی طیارہ پرویز الہیٰ کو لینے لاہور روانہ جس پر پرویز الہیٰ اسلام آباد پہنچے اور تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی اور فیصلہ سنایا تھا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے