تتہ پانی ، منگ ( وائس آف کشمیر نیوز)بجلی بلات پر ظالمانہ ٹیکسز لگا کر اضافے کیخلاف سول سوسائٹی تتہ پانی کی جانب سے احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ، تمام مکاتب فکر نے بھرپورشرکت کی ۔شرکاء نےسب ڈوثیرن محکمہ برقیات تتہ پانی کے آفس کی جانب مارچ کیا ، اس دوران وہ حکومت اورمحکمہ برقیات /واپڈا کیخلاف شدیدنعرے بازی کرتےرہے ، برقیات آفس میں ایس ڈی او سے چار رکنی کمیٹی جو ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ، سردار غلام اویس ، سردار احسن آفتاب ، انجینئر عدنان ملک پرمشتمل تھی نے مذاکرات کئے اور ایس ڈی او کی جانب سے عدالت کے فیصلہ کے مطابق عائد ٹیکسز کو ختم کرتے ہوئے بلات کی درستگی کی یقین دہانی کروائی گئی جس کے بعد دھرنا ذمہ داران نے اپنااحتجاج وقتی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ ماہ کے بجلی بلات میں عائد ٹیکسز کی مد میں بقایاجات کو شامل کیا گیا تو دوبارہ شدید احتجاج کریں گے ۔