مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز)چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمدعثمان چاچڑ نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے اندر انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہائیڈرل ، سیاحت اور منرلز کےشعبوں میں وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے استعفادہ کر کے ریاست کو معاشی طور پرمستحکم کریں گے۔ ریاست کے اندر قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔میری کوشش ہے کہ محکمہ جات کے اندر ایک منظم نظام قائم کروں کیونکہ اگر سسٹم ٹھیک ہو گا تو تمام مسائل بہتر انداز میں حل کیے جاسکیں گے اور سروس ڈیلوری میں بہتری آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری آفس میں دارالحکومت کےسینئرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ بجلی بلات کے حوالہ سے عوام کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ عدالت العالیہ کے حکم کے مطابق بلات میں اضافہ روک دیا گیا ہے۔