مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز) پرانی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی ، 7کروڑ 52لاکھ مالیت کی 80گاڑیاں ، 24موٹرسائیکل نیلام ، رقم داخل خزانہ ۔حکومت آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد پرانی اور کٹھارہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی،80 گاڑیوں اور 24 موٹر سائیکلوں کی نیلامی کر کے 7 کروڑ 52 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں نیلامی کمیٹی قائم کی گئی تھی ٹرانسپورٹ پول کے آفیسران اور ملازمین نے موقع پہ تمام بندوبست کیا تھا ،گاڑیوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا تھا اور گاڑیاں دفتر ٹرانسپورٹ پول کے احاطہ میں کھڑی کی گئی تھیں جہاں پندرہ دن تک گاڑیاں دیکھنے والوں کا رش لگا رہا جبکہ 21 جولائی کو اوپن نیلامی کا اہتمام چھتر میں کیا گیا تھا جہاں گاڑیوں کی نیلامی میں حصہ لینے آنے والوں کے بیٹھنے اور رہنمائی کا بھرپور بندوبست کیا گیا تھا ۔دن 12 بجے تک تمام گاڑیوں کے فارم بکس کئے گئے جس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض عباسی کی سربراہی میں کمیٹی نے ایک ایک گاڑی کے فارم موقع پرہی کھولے اور کامیاب ہونے والے بڈرز کا موقع پہ ہی اعلان کیا گیا