آج جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: خیرپور 88، دادو 45، مٹھی 22، کراچی (گلشن حدید 17، کورنگی 10، اورنگی 07، فیصل بیس، مسرور بیس 05، ڈی ایچ اے 04، کیماڑی، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ 03، جناح ٹرمینل، قائد آباد، کیماڑی، سرجانی، سعدی ٹاؤن 02، نارتھ کراچی، گڈاپ ٹاؤن، ایم او ایس01)، جیکب آباد 17، سکھر 16، لاڑکانہ، روہڑی 13، بدین 11، پڈعیدن 06، موہنجو داڑو 04، شہید بینظیر آباد، 03، حیدرآباد چھور، میرپورخاص، سکرنڈ 01، پنجاب: سیالکوٹ (شہر) 35، حافظ آباد 19، نارووال 17، اسلام آباد (بوکرا 11، سید پور 05، زیرو پوائنٹ 02)، گوجرانوالہ 08، راولپنڈی (چکلالہ 11، شمس آباد 04)، گجرات،خانپور05، منڈی بہاؤالدین، جہلم 04، منگلا 02، بہاولپور (سٹی 02، ایئر پورٹ 01)، مری، سرگودھا 01، بلوچستان: لسبیلہ 28، تربت 22، اورماڑہ 12، گوادر 07، خضدار 01، خیبر پختونخوا، کاکول 28، بالاکوٹ 26، چراٹ 15، تخت بھائی 08، باچا خان ایئرپورٹ، مالم جبہ 04، دیر 03، کشمیر: کوٹلی 19، مظفر آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 03)، راولاکوٹ 03، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: استور 07 اور اسکردومیں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: چلاس 43،گلگت، نوکنڈی 39، دالبندین اور دروش میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔