اسلام آباد (ادریس اعوان سے) بلوچستان میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ھونے والے میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل تھوراڑ کے نواحی علاقے تھوراڑ ہاروٹہ سے ہے۔ابتدائی تعلیم تھوراڑ سے حاصل کی ۔آٹھویں پاس کرنے کے بعد ان کے والد صوبیدار حنیف ان کو ساتھ لے گیے ۔ ایف ایس سی کرنے کے بعد 1994 میں امجد حنیف نے آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن لیا ۔ گزشتہ ہفتے ہی میجر جنرل امجد حنیف کو بریگیڈئیر کے عہدے سے ترقی دے کر میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کراچی میں میجر جنرل پوسٹ گارڑ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے