مظفرآباد ، اسلام آباد 05اگست یوم استحصال کے حوالے سے آج آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جائیں گی۔صبح 8بج کر58 پرمنٹ پرسائرن بجائے جائینگے اورایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائیگی اس دوران ٹریفک ایک منٹ کے لیے رک جائیگی۔ ڈپٹی کمشنرآفس کوٹلی سے10بجے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ سیاسی ، سماجی، مذہبی، وکلا، میڈیانمائندگان، تاجرتنظیموں کے علاوہ طلباءاورسول سوسائٹی شرکت کریگی۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ مودی کے 5اگست2019ء کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف برطانیہ اور یورپ کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،کامن ویلتھ گیمز کے دوران ڈیجیٹل وین کے ذریعے بھارتی افواج کے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا جائےگا ،قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ اور سٹاپ دی وار کولیشن کے زیر اہتمام کامن ویلتھ گیمز کے دوران احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرتحریک کشمیر برطانیہ اور سٹاپ دی وار کولیشن نےبھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کشمیرکے حوالے سے کتابچے اور پمفلٹ تقسیم کیے۔