جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں نہتے فلطینی مسلمانوں پر بمباری کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کرلیا، سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اجلاس میں رکن ممالک اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے اور بمباری کو رکوانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں مصر نے بھی اسرائیلی بمباری کو رکوانے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے۔