مظفرآباد، اسلام آباد(وائس آف کشمیر نیوز)یوم عاشورہ پاکستان و کشمیرسمیت دُنیا بھرمیں یوم عاشورآج بھرپورمذہبی جوش و جذبے ،عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے ۔ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر سیکورٹی سخت ، امام بارگاہوں اور ماتمی جلوس کے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی بڑے شہرں میں آج موبائل سروس اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل رہے گی دارالحکومت میں آزادکشمیرکا سب سے بڑا جلوس عاشورمرکزی انجمن جعفریہ کے زیراہتمام ،مرکزی امام بارگاہ پیرسید علم شاہ بخاری سے نکالا جارہا ہے ۔جوکہ اپنے مقررہ روایتی راستوں سے گزرتا ہوا ۔شام کو واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگا ۔جلوس کیساتھ اکابرین ملت موجود ہونگے جبکہ،میرپور،پونچھ ،کوٹلی ،باغ اورضلع جہلم ویلی کے موضعات کچھاسیداں ،جبڑاسیداں میں جلوس عاشورنکالے جارہے ہیں ۔نیلم ، میرپورہ تکیہ شریف، صندوق سیداں ،حور سیداں ، شاہکوٹ ، چلہانہ سے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے تحصیل پٹہکہ میں سب سے بڑا ماتمی جلوس بلگراں سیداں اور کیلگراں سیداں سے نکلے گا جس میں کنڈی سیداں ، کنور ، میراکلسی ،پنجکوٹ کے جلوس شامل ہوکر مظفرآباد پہنچیں گے اضلاع کی انتظامیہ نے سکیورٹی سمیت دیگرحوالوں سے ہرممکن انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں