
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش ہورہی، شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں، شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع ملے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، ہماری حکومت گرائی گئی تو خوشی منائی گئی، بھارت کا میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے ان کا ہی پرائم منسٹر بن گیا، میری حکومت گرانے پر اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے، خوفناک سازش کا پلان بنایا گیا ہے اورپلان بنایا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے، انہیں سب سے بڑی تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک ہی پیج پر چل رہی ہے، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفو لیب پاکستان کے خلاف سازش کررہی تھی، سازش میں وہ لوگ بھی تھے جو امپورٹڈ حکومت میں ہیں، یہ ڈس انفولیب عمران خان اور فوج کو ٹارگٹ کررہی تھی، آج بتایاجارہاہےکہ ہم غدار ہیں یہ محب وطن ہیں، یہ سازش ہے کہ فوج کےسامنے بڑی جماعت کو کھڑا کردیں۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ بڑی سیاسی جماعت کوفوج کیخلاف کھڑا کرنا ملک کیلئےسب سےزیادہ نقصان دہ ہے، سازش وہ لوگ کررہے ہیں جوخودبیرونی سازش کاحصہ ہیں، پوری کمپین کی ہوئی ہے کہ ہماری اور فوج کی لڑائی ہوجائے، پارٹی توڑنےکاپورا پلان بنایا ہوا ہے۔