آج جمعرات کےروز کشمیر (بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ، جنوبی بلوچستان، دیر، راولپنڈی اور خان پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: پڈعیدن 142، حیدرآباد (سٹی 65، ایئرپورٹ 14)، ٹنڈو جام 50، کراچی (فیصل بیس 51، قائد آباد 45، جناح ٹرمینل 36، کورنگی، ایم او ایس 35، ڈی ایچ اے، گڈاپ ٹاؤن 34، صدر 33، سعدی ٹاؤن 32، سرجانی 28، یونیورسٹی روڈ 27، ناظم آباد 24، نارتھ کراچی 22، گلشن معمار، اورنگی ٹاؤن 20، مسرور بیس 13، گلشن حدید 09)، جیکب آباد 10، دادو 06، شہید بینظیر آباد 03، سکرنڈ 01، بلوچستان: لسبیلہ 08، اورماڑہ 05، پنجاب: راولپنڈی 05، خان پور 02، خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔