ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونا فی تولہ 164000 روپے فی تولہ سے تجاوز کرناے کے بعد یکدم نیچے آگیا ایک ماہ کے دوران قیمت میں 34000 ہرار تک حیران کن کمی ہوگئی ۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 3686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ہےیاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 164000 ہزار رپے سے تجاوز کرچکی تھی جس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کمی کا سلسلہ شروع ہوا اور اب فی تولہ قیمت 1340000۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔