نیلم (وائس آف کشمیر نیوز)وادی نیلم، رتی گلی روڈ پر درجن گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں،5 افراد لاپتہ،متعدد مکانات تباہ، تفصیلات کے مطابقرتی گلی روڈ پر اب تک کی اطلاع کے مطابق ایک درجن کے قریب گاڑیاں سیلابی ریلے کی نظر ہوئی ہیں جبکہ پانچ افراد لاپتہ ہیں متعدد مکانات بجلی گھر ، رابطہ پل، بھی تباہ ہو چکا ہے 11 کلو میٹر بیس کیمپ رتی گلی پر محکمہ شاھرات کی مشین بھی پھنس چکی ہے درجنوں سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرلیا گیا ھے شدید بارش اور رات کی تاریکی میں ریسکیو میں شدید مشکلات ہیں دواریاں بیس کیمپ کے قریب دریائے نیلم میں ملبہ جمع ہونے سے پانی کا بہاؤ دریائے نیلم رک گیا ھے جس سے لوئر وادی میں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ڈپٹی کمشنر نیلم ایس پی ہمراہ ریسکیو دواریاں میں موجود۔