اسلام آباد ( ادریس احمد اعوان) آزاد حکومت کو عدم اعتماد کا خوف ، وزیر اعظم کی وزراء پر بغیر استحقاق کے نوازشات ، تحریک انصاف کے تمام ممبران اسمبلی کو نئی گاڑیاں دے دی ئیں جبکہ سابق ٹکٹ ہولڈرز کشمیر ہاؤس میں ممبران اسمبلی کے پاس نئی نویلی گاڑیاں دیکھ کر پریشان حال حکومت خلاف بیانات دیتے رہے۔تفصیل کےمطابق قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر نے بغیر پورٹ فولیو کے تمام ممبران اسمبلی کو لکثرری گاڑیاں دے دی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کے خوف سےوزیراعظم تنویر الیاس نےتحریک انصاف کے تمام ممبران اسمبلی پر نوازاشات شروع کر دیں ہیں پہلے فیز میں نیو برینڈ لگثرری گاڑیاں دے دیں ۔ ایک گاڑی کی مالیت 85 لاکھ ہے جبکہ تمام ممبران قانون ساز اسمبلی کو گذشتہ روز حکمران جماعت کی پارلیمانی پارٹی اور سابق ٹکٹ ہولڈرز کے ایک اجلاس کے بعد دی گئی ہیں ۔اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈرز نے نئی نویلی گاڑیاں دیکھ کر حکومت خلاف بیانات دیتے نظر آئے ، پریشان حال ٹکٹ ہولڈرزکا کہنا تھا کہ ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جبکہ حکومت اور ممبران اسمبلی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کرانےکیلئےدلچسپی نظر نہیں آرہی ۔