دھیرکوٹ ( وائس آف کشمیر نیوز) یوم نیلہ بٹ آج منایا جائے گا ،اس موقع پر آزادکشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیر اعظم تنویر الیاس خان کی شرکت متوقع ہے،تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی مقام نیلہ بٹ سے 1947میں ڈوگرہ حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا گیا تھا ،مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی قیادت میں نیلہ بٹ کےتاریخی مقام سے تحریک آزادی کشمیر کا آغاز ہوا تھا ۔تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔کارکنان میں جوش وخروش،آزادکشمیرحکومت اورمسلم کانفرنس نےیوم نیلہ بٹ کی تیاریوں کومکمل کرلیا۔ مرکزی تقریب نیلہ بٹ کے مقام پرمنعقد ہوگی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس اور آزادکشمیر کابینہ کے اراکین کے علاوہ پاکستان اور آزادکشمیر بھر اور حریت کانفرنس کے قائدین شرکت کریں گے۔ سرکاری سطح پر انتظامیہ کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب اور ڈی سی باغ صابر مغل سمیت کارکنان مسلم کانفرنس نگرانی کر رہے ہیں۔جلسہ گاہ میں انٹری پوائنٹ پر سیکورٹی کے پیش نظر واک تھرو گیٹ نصب کردیئے گئے، میڈیا کے لئے جگہ مختص کر دی گئی ہے ،پارکنگ کے لئے ٹریفک پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔یوم نیلہ بٹ کی تقریب اس بار سرکاری سطح پر منائی جائے گی اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت مختلف جماعتوں کے سیاسی قائدین شرکت کرینگے۔جلسہ گاہ میں کشمیری جھنڈوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی پرچم کو نمایاں طور آویزاں کر دیا گیا ہے۔ آزادکشمیراور پاکستان بھر سے آئے قافلوں کاشاندار استقبال کیاگیا ۔کوہالہ سے لے کر دھیرکوٹ اور دھیرکوٹ سے لے کرنیلہ بٹ تک علاقے کو دلہن کی طرح سجایا گیا جگہ جگہ بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کیے گئے جن پرمجاہد اول سردارعبدالقیوم خان ،وزیراعظم آزادکشمیر اور دیگرقائدین کی تصویں لگائی گئی ہیں